اہم خبریں

افغانستان کی درخواست،پاکستان کا سیز فائر کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ ، دفتر خارجہ کے مطابق

باہمی رضا مندی سے آج شام 6 بجے سے سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے مثبت پیش رفت کی امید ہے

ذرائع کے مطابق سیز فائر کے اعلان سے قبل پاکستان نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی تھی ان کارروائیوں میں کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قندھار میں افغان طالبان کے بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر چار آٹھ اور بارڈر بریگیڈ نمبر پانچ کو کامیابی سے تباہ کیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اہداف شہری آبادی سے الگ اور مکمل باریک بینی سے منتخب کیے گئے تھے کارروائیوں میں اعلیٰ معیار کی انٹیلی جنس استعمال کی گئی اور تمام اہداف کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا ذرائع کے مطابق پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
وزارت خارجہ کے مطابق طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر دونوں کی باہیمی رضامندی سے آج شام چھ بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے، عارضی طور پر ، سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے –

اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کرینگے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے قندھار اور کابل ٹارگٹڈ حملے، فتنہ ال ہندستان،خوارجین ہدف پر،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں