کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی میں ایم ڈی کی زمین پر قائم سب سے بڑی افغان بستی خالی ہوگئی۔
ا نتظامیہ کی جانب سے خالی گھروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ۔
ا فغان بستی میں 15 ہزار 680 افغان شہری رہائش پذیر تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق
بستی میں 14 ہزار 296 واپس جاچکے ہیں۔
افغان شہریوں کی جانب سے خالی کئے گئے گھروں پر لینڈ مافیا نے قبضے کی کوششیں شروع کردیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے خط کے بعد کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ۔ عرفان علی بلوچ نے کہا کہ
افغان شہریوں کی جانب سے خالی کئے گئے گھروں کو مسمار کیا جائے گا۔
سرکاری زمین خالی کر اکر ایم ڈی اے کے حوالے کی جائے گی۔
کسی نے سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ا فغان بستی کو مسمار کرنے کےلیے گرینڈ آپریشن جاری، 100 سے زائد گھر مسمار ۔
کشیدہ صورتحال کو پولیس نے کنٹرول کرلیا ۔
ہیوی مشینری کی مدد سے خالی اور خستہ حال گھروں کو مسمار کیاجارہاہے ۔
سندھ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
افغان بستی کے بجلی کےکنکشن بھی منقطع کردئیےگئے۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی،جا نئے کیا