پشاور ( اے بی این نیوز )پشاور میں خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے رہنما اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے
تقریب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جہاں نعرے بازی اور معمولی دھکم پیل کے مناظر دیکھنے میں آئے تاہم تقریب مجموعی طور پر پُرامن ماحول میں مکمل ہوئی شرکاء نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
محمد سہیل آفریدی حلقہ پی کے 70 خیبر ٹو سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے وہ ماضی میں صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں
مزید پڑھیں :غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مقدمہ درج