شیر کوٹ ( اے بی این نیوز ) پنجاب پولیس نے دی پنجاب ساؤنڈ سسٹمز ریگولیشن ایکٹ 2015 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مقدمہ درج کر لیا رپورٹ کے مطابق شیرکوٹ کے سینئر ٹریفک وارڈن کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے
کہ قانون کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی کارروائی کی گئی اور ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی پولیس ریکارڈ میں وقت تاریخ اور متعلقہ افسران کی تفصیلات درج ہیں جبکہ ایس ایچ او اور ایس آئی کی جانب سے تصدیقی نوٹ بھی شامل کیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی،جا نئے کیا