راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) بیرسٹر سیف کا اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات۔
ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر رسیف نے کہا کہ
عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے۔
عمران خان نے کہا اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور تنازعے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :افغان جارحیت ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب، خوارجین کی پناہ گاہیں نیست ونابود،دشمن کو بھاری نقصان