پشاور (اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری عابد مجید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ان سے پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلیٰ کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنسپل اسٹاف آفیسر ون، عون حیدر گوندل کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل دو روز پہلے وزیراعلیٰ کے چیف سیکیورٹی آفیسر نجم الحسنین کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔
صوبائی ذرائع کے مطابق ان انتظامی تبدیلیوں کا مقصد وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کارکردگی بہتر بنانا اور ٹیم کی ازسرِنو تشکیل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی نئے پرنسپل سیکریٹری اور اسٹاف افسران کے تقرر کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :بجلی مہنگی،جا نئے فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا