اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سمندری کیبل کی مرمت کے باعث آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کا کام صبح گیارہ بجے شروع ہوگا اور یہ عمل تقریباً اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔
بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کی جا رہی ہے۔
مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل پیش آنے کا امکان ہے اور صارفین کو ممکنہ مسائل کے لیے پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ