اہم خبریں

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے
پشاور کے قریب مردان میں ڈینگی سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مردان میں اب تک دو سو ستر افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں بھی ڈینگی کے تین سو اکیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میرپورخاص ڈویژن میں ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں میں اضافے کے بعد ضلعی اسپتالوں میں خصوصی ڈینگی وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہنے کا امکان ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  :اپنے کام سے کام رکھو، ہماری حدود میں مداخلت نہ کرو،پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام

متعلقہ خبریں