اہم خبریں

اپنے کام سے کام رکھو، ہماری حدود میں مداخلت نہ کرو،پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) افغان طالبان ترجمان کے بیان پر پاکستان کا دبنگ ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان نے دوٹوک پیغام دیا کہ
اپنے کام سے کام رکھو، ہماری حدود میں مداخلت نہ کرو۔
دفتر خارجہ نے افغان ترجمان کو سخت سفارتی وارننگ جاری کردی۔
پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان بازی بند کریں۔
افغان ترجمان اپنے دائرہ کار تک محدود رہیں۔
دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت عالمی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔
پاکستان کو اپنے داخلی امور پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں۔
طالبان اپنے وعدے پورے کریں، دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔
طالبان بے بنیاد پراپیگنڈے کے بجائے جامع اور نمائندہ حکومت پر توجہ دیں۔

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف نیا پنڈوڑا باکس کھل گیا ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں