اسلام آباد( اے بی این نیوز )یو فون 4G نے اعلان کیا ہے کہ 14 اکتوبر 2025 کو صبح 11 بجے سے ایک اہم مینٹیننس سرگرمی شروع کی جائے گی جس کے دوران انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا عارضی تعطل متوقع ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مرمتی کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے ایک سب میرین کیبل کے خراب ریپیٹر کی مرمت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
یو فون کا کہنا ہے کہ یہ سرگرمی تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں کمی یا سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور جلد از جلد سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یو فون انتظامیہ کے مطابق یہ مینٹیننس ایک بین الاقوامی تکنیکی ٹیم کی نگرانی میں مکمل کی جائے گی تاکہ مستقبل میں انٹرنیٹ کی رفتار اور استحکام مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف نیا پنڈوڑا باکس کھل گیا ،جا نئے کیا