پشاور(اے بی این نیوز)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پرخیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا نام وزارت داخلہ کی سفارش پر پی این آئی ایل (نوفلائی لسٹ) میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان کا نام نومئی واقعات کے بعد اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف آن لائن مواد شائع کیا۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ان کے خلاف تفتیش جاری ہے اور کیس کی نوعیت حساس قرار دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی نے مالی سال 2021، 2022 اور 2023 کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
حکومتی ادارے اس معاملے کی مزید چھان بین کر رہے ہیں تاکہ ان کے مالی ریکارڈ اور گوشواروں کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں :ہنزہ اور گردونواح میں زلزلہ