اہم خبریں

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلہ

ہنزہ (اے بی این نیوز)ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس۔گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر درمیانی درجے کی تھی، تاہم اس کے مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کا ورد کرنے لگے۔ علاقے میں کچھ دیر تک خوف کی فضا قائم رہی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں کو کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد ہنزہ اور اس کے نواحی علاقوں میں شہری کھلے مقامات پر جمع ہوگئے تاکہ کسی ممکنہ آفٹر شاک سے محفوظ رہ سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور علاقے میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹی کے حوالے اے اہم خبر،جا نئے کیا،میٹرک کے امتحان بارے خاص اعلان

متعلقہ خبریں