اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں چھٹی کے حوالے اے اہم خبر،جا نئے کیا،میٹرک کے امتحان بارے خاص اعلان

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں منگل کے روز تمام سرکاری اور نجی سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 14 اکتوبر 2025 کو صوبے بھر میں کلاسز حسبِ معمول جاری رہیں گی اور کسی بھی تعطیل یا بندش کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ محکمہ تعلیم تمام اداروں میں تدریسی عمل کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ تعلیمی شیڈول متاثر نہ ہو۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کسی غیر مصدقہ خبر پر یقین نہ کریں اور معمول کے مطابق اسکول آئیں۔

دوسری جانب راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین نے ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کے باعث آج ہونے والا میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کا انگریزی کا امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح اور شام دونوں شفٹوں کے پیپرز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاہم راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کے امتحانات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانی عمل میں شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، بینکوں کی نجکاری میں کون کون شامل رہا؟

متعلقہ خبریں