اسلام آباد( اے بی این نیوز)اسلام آباد راولپنڈی انتظامیہ نےایک بار پھر عام شاہرائیں بند کرنا شروع کر دی ، شہریوں کی نقل وحرکت محدود کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے جا رہے ہیں.
ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر مٹی ڈال کر راستے بند بھی کیے جا رہےہیں.جیسے ہی انتظامیہ اور مذہبی جماعت کی قیادت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوا جو بے نتیجہ ثابت رہا ہے اور مذہبی جماعت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ہم ہر صورت اپنے احتجاج کو لے کراسلام آباد پہنچیںگے.
ذرائع نے مزید کہا کہ اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع پر انتطامیہ متحرک ہوئی ہے اوردوبارہ سے راولپنڈی ، اسلام آباد راستے جو ہیں انہیں مکمل بند کیاجارہا ہے پہلے اسلام آباد انتطامیہ نے جزوی طور پر ایک ایک گاڑی گزارنے کے لیےراستے کھول دیئے تھے اب انہیں دوبارہ ان میںمرکزی شاہراہ فیض آباد،کورال چوک ، کھنہ پل ، 26 نمبر کی شاہراوں اور ملحقہ علاقوں کو بھی بند کیاجارہا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کے حوالے سے انتطامیہ کا کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا ہے تاہم رات گئے تک اگر لانگ مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچے پر دوبارہ بند کیا جاسکتا ہے.
مزید پڑھیں:حکومت کا بڑا ریلیف پیکیج: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف