اہم خبریں

سعودیہ،قطر اور ایران کا پاک افغان کشیدگی پر اظہارتشویش

اسلام آباد( اے بی این نیوز)سعودی عرب، قطر اور ایران نے پاکستان اور افغانستان میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایران، سعودی عرب اور قطر نے دونوں ممالک سے برداشت، تحمل اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

تینوں ممالک نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ضروری ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی علاقائی امن پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، ہم دونوں ممالک کے عوام کے امن اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں‌:کے پی کے میں نامزد وزیراعلیٰ کو کامیاب نہیں ہونا چاہیے، رانا تنویرحسین

متعلقہ خبریں