اہم خبریں

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

انگور اڈا( اے بی این نیوز)پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر دیر، چترال اور بارم چاہ کے مقامات پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کو سرحد پار کرنے پر مجبور کرنا تھا، پاک فوج کی چوکس چوکیاں بھرپور اور بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، پاکستان کی بروقت کارروائی سے کئی افغان سرحدی چوکیاں تباہ ہوئیں، درجنوں افغان فوجی اور خوارج مارے گئے۔
مزید پڑھیں‌:مذہبی جماعت کے احتجاج پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہو گئے

متعلقہ خبریں