اسلام آباد( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی جس کا انتخاب کریں گے وہی وزیراعلیٰ ہوگا۔
اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب خوش اسلوبی سے ہوگا، ہماری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر کوئی آئینی پیچیدگی ہے تو عدالت اسے حل کرے گی، وہ صوبائی قیادت اور اراکین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے آج اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کی پوری قیادت بانی کے حکم کی پابند ہے۔
مزید پڑھیں:سیلاب نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک