اہم خبریں

ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کا بزدلانہ حملہ، آئی ایس پی آر

لکی مروت( اے بی این نیوز) ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے مرکزی دروازے پر دھاوا بول دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ انتہائی منظم اور بزدلانہ تھا۔

پولیس اہلکاروں نے بہادری اور حوصلے کے ساتھ فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے دوران باقی دو خوارج بھی مارے گئے۔

اس دہشتگردانہ حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 12پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں نے مسجد میں گھس کر امام مسجد کو شہید کر دیا، جو خوارج کی سفاکیت اور بےحرمتی کی بدترین مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13اکتوبر کوہوگا، سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں