اہم خبریں

بھارت کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ایک اور مہم جوئی کرے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد( اے بی این نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ایک اور مہم جوئی کرے گا، اسے پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت یہ قدم اٹھائے گا تاکہ اسے جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال ہو، بھارت کی جو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ دور ہو گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات خرابی کی طرف جا رہے ہیں، پہلے بھی اچھے نہیں تھے، افغانستان پاکستان کو دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات مزید خراب ہوں گے، جو ہماری خواہش نہیں، تعلقات اچھے پڑوسیوں کی طرح ہونے چاہئیں، جو عزت کی بات ہو گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں وہاں کے مکینوں کو اس کا علم ہے۔ اگر باہر سے کوئی محلے میں آیا تو تیسرے دن ضرور پتا چل جائے گا۔ اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں تو یہ آدھی رضامندی ثابت ہو گی۔ پاکستان کے محب وطن اپنے شہریوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مزید پڑھیں‌:ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

متعلقہ خبریں