اہم خبریں

کسی بھی جتھے یا گروپ کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر حملہ آور ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر داخلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہکسی جتھے کو شہر پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جتھے یا گروپ کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر حملہ آور ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائے گی۔

محسن نقوی نے باور کرایا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی فرد یا جماعت کو اجازت نہیں ملے گی اور قانون کا نفاذ تمام شہریوں کے لیے یکساں ہوگا۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال کے خلاف سخت رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قانون کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سیکیورٹی ادارے ممکنہ خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی خلفشار یا انتشار کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ سیاسی یا سماجی اختلافات حل کرنے کے لیے آئینی اور قانونی راستوں کو اپنایا جائے تاکہ ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔

مزید پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان اپ ڈیٹ، تین فتنہ پردازوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں