اہم خبریں

ممکنہ احتجاج ،ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی اور ٹریفک کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے پولیس حکام نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں

ہیوی ٹریفک کے لیے لاہور سے آنے والی گاڑیاں روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب موڑ دی جائیں گی پشاور سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنے والی ہیوی ٹریفک کو 26 نمبر چونگی سے موٹر وے اور راولپنڈی کی طرف بھیجا جائے گا مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو راول ڈیم چوک سے پارک روڈ لہتراڑ روڈ اور ایکسپریس وے کی طرف موڑا جائے گا

چھوٹی گاڑیوں کے لیے فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کی روانی کے لیے ڈائیورشن پوائنٹس متعین کیے گئے ہیں راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی طرف آنے جانے والے دونوں راستے بند ہوں گے بہارہ کہو مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے افراد راول ڈیم چوک سے پارک روڈ کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک ترامری چوک لہتراڑ روڈ کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کریں ائیرپورٹ جانے والے افراد کشمیر چوک اور سری نگر ہائی وے کا راستہ اختیار کریں

گارڈن فلائی اوور سے فیض آباد کی جانب آنے والے دونوں اطراف سے راستے بند ہوں گے آئی ایٹ کے رہائشی افراد زیرو پوائنٹ سری نگر ہائی وے کلب روڈ اور راول ڈیم چوک سے پارک روڈ استعمال کریں کھنہ پل سے فیض آباد کی جانب ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے بند ہوگی

کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک پارک روڈ اور راول ڈیم چوک استعمال کریں نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ سے فیض آباد کی طرف جانے والے دونوں اطراف سے ٹریفک ڈائیورٹ کر دی گئی ہے آئی جے پی روڈ سے گوہر شہید چوک گندم گودام چوک فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں

سی ڈی اے ڈبل روڈ سے آئی ٹین سروس روڈ ہوتے ہوئے نائنتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر جایا جا سکتا ہے زیرو پوائنٹ سے ایکسپریس ہائی وے کی جانب جانے والے شہری سری نگر ہائی وے راول ڈیم چوک پارک روڈ لہتراڑ روڈ اور کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں

فیصل ایونیو پر زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہو گی اسلام آباد سے فیصل ایونیو کے ذریعے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ سری نگر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں

ایف ایٹ ایف نائن ایف ٹین ایف الیون جی ٹین جی الیون اور دیگر قریبی سیکٹرز کے رہائشی افراد راولپنڈی جانے کے لیے گولڑہ موڑ سے سری نگر ہائی وے کا راستہ اختیار کریں

شہریوں کی مزید رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس ریڈیو 92.4 اور واٹس ایپ چینل پر اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی

مزید پڑھیں :افغانستان میں بڑی کارروائی،اہم راہنما مارا گیا،افغان میڈیا کا دعویٰ

متعلقہ خبریں