اہم خبریں

کابل پر نامعلوم طیاروں کی پروازیں

کابل (اے بی این نیوز) کابل میں دو زوردار دھماکوں سے خوف و ہراس۔کابل میں دو زوردار دھماکوں کی آوازوں سے شہر گونج اٹھا، جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے فوراً بعد دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نامعلوم طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں جنہوں نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ دھماکوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصان کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کسی حملے کے نتیجے میں ہوئے یا کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آئے۔کابل میں حالیہ دنوں کے دوران سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار نظر آ رہی ہے، جب کہ شہری حلقے حکومت سے امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا

متعلقہ خبریں