اہم خبریں

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے استعفیٰ، وجوہات سامنے آگئیںاسلام آباد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی قید سے وطن واپس آنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران کی۔مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا، تاہم تاحال انہیں اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کا احترام کرتے ہیں لیکن اب وہ اپنی جدوجہد کو ایک وسیع تر انسانی اور جمہوری دائرے میں جاری رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیموں کی اپنی حدود ہوتی ہیں، اور بعض اوقات انسان کو آزادانہ طور پر اپنے نظریات کے مطابق کام کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، فلسطین کے عوام کی حمایت اور پاکستان کے وفاقی اکائیوں کے آئینی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان بھی کہیں گے تو بھی وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں