اہم خبریں

عمران خان بھی کہیں گے تو بھی وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور

پشاور ( اے بی این نیوز        ) علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ۔
نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ، اسپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور اراکین اسمبلی شرکت کی۔
اجلاس میں نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدر آمد کے عزم کا اعادہ ۔
علی امین گنڈا پور کی نامزد وزیر اعلیٰ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔
اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔
بانی نے استعفیٰ دینے کو کہا تو دے دیا۔
خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے۔
بانی کے نامزد وزیر اعلیٰ کی حکومت کوئی نہیں گرا سکتا۔
جتنی مرضی تاخیر کر لیں میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
استعفیٰ کی منظوری میں تاخیر وقت ضائع کرنا ہے۔
جب ذمہ داری ملی تو صوبے کو مالی مشکلات درپیش تھیں۔
محنت کر کے صوبے کو مشکلات سے نکالا۔
پارٹی اور صوبے کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا۔
اب بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا۔
بانی کو پیغام بھجوا دیا اب دوبارہ کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔
مزید پڑھیں :کے پی میں سیا سی ہلچل عروج پر، صوبائی صدر جنید اکبر نے اہم حکم جاری کر دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں