اہم خبریں

کے پی میں سیا سی ہلچل عروج پر، صوبائی صدر جنید اکبر نے اہم حکم جاری کر دیا،جا نئے کیا

پشاور ( اے بی این نیوز        ) پشاور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان صوبائی اسمبلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے صوبے میں قیام یقینی بنائیں اور اپنی موجودگی سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تمام ایم پی ایز اپنی موجودگی کی اطلاع صوبائی قیادت کو فوری طور پر فراہم کریں۔ سرکلر میں ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی رکن کی غیر حاضری یا حکم عدولی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں پارٹی کی یکجہتی اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ارکان اسمبلی کو اپنی موجودگی یقینی بنا کر پارٹی فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کا یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ آئندہ دنوں میں صوبے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے والی ہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا علی امین کے خلاف حتمی اور مزید سخت فیصلہ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں