اہم خبریں

عمران خان کا علی امین کے خلاف حتمی اور مزید سخت فیصلہ،جا نئے کیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        ) علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام، بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی راولپنڈی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اس معاملے پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،

تاہم انہیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق مزمل اسلم نے عمران خان سے ملاقات کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ اگر علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹایا گیا تو اس سے پارٹی اور حکومتی امور کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور نہ صرف پارٹی کے وفادار ہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بھی سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ کامیابی کے قریب ہیں۔تاہم بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کے فیصلے پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور واپس نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا کہ پارٹی کے فیصلے ادارہ جاتی مشاورت سے کیے گئے ہیں اور اب کسی بھی سطح پر اس میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں