اسلام آباد (اے بی این نیوز) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے افغانستان فٹبال ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ افغان کھلاڑی دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان ٹیم کا دوسرا دستہ آج رات 12 بجے اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ چند کھلاڑی براستہ پشاور پاکستان آئیں گے۔ افغان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی آمد کے بعد اسکواڈ مکمل ہو جائے گا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا ہوم میچ 9 اکتوبر کو شیڈول ہے، جو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔
اس میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شائقین فٹبال دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے شدت سے منتظر ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور کھلاڑی اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی گورننس کے میدان میں ناتجربہ کار ہیں، فواد چودھری