اورکزئی ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن۔ بھارتی حمایت یافتہ 19خارجی ہلاک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔ دو افسر اور 9 جوان شہید۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق بہادری سے قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ میجر طیب راحت ، نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر اور لانس نائیک شیر خان بھی شہداء میں شامل، طالش فراز، ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، عاقب علی، محمد زاہد بھی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ خوارج کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دہشت گرد بھارتی نیٹ ورک سے منسلک تھے۔ دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کا عزم مزید مضبوط ہوگیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں شہید افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش ۔
کہا سیکیورٹی فورسز کے عظیم اور بہادر سپوتوں کی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مزموم عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔ حکومت ملک سے دہششتگردی عفریت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی 19 بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
مزید پڑھیں :ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت