لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت عدالت نے گرفتار مجرمہ آمنہ عروج کی سات سال کی سزا کو معطل کردیا پانچ لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں میں دو رکنی بینچ سزا معطلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی مجرمہ آمنہ عروج کی جانب سے سکندر ذولفقار نین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔
سرکاری وکیل نے سزا معطلی کی مخالفت کی مجرمہ آمنہ عروج کے خلیل الرحمٰن قمر کو اغواء کرنے اور تاوان وصول کرنے کرنے کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے آمنہ عروج کو سات سال کی سزا سنائی مجرمہ آمنہ عروج نے سات سال سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہونگے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ