اہم خبریں

ایئر بلیو کا دھڑن تختہ،پروازیں تاخیر،مسافر اذیت کا شکار،عملہ کی جانب سے عدم تعاون

اسلام آباد(  اے بی این نیوز       ) ایئر بلیو کی ناقص سروس اور فلائٹس میں غیر معمولی تاخیر کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر بلیو کی متعدد پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں جبکہ دیگر ایئرلائنز کی پروازوں پر بھی اس کے اثرات پڑے۔اے بی این نیوز کے مطابق پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز رات ایک بجے روانہ ہونا تھی
لیکن وہ تاخیر کے بعد صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اڑان بھر سکی۔ ایئر بلیو کی دبئی فلائٹ، جو رات 2 بج کر 15 منٹ پر شیڈول تھی، دن 1 بج کر 26 منٹ پر روانہ ہوئی۔ایئر سیال کی دمام جانے والی فلائٹ 8 بج کر 45 منٹ پر روانگی کے لیے مقرر تھی مگر وہ بھی تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے 10 بج کر 30 منٹ پر اڑی۔

ایئر بلیو کی کراچی جانے والی صبح 9 بجے کی فلائٹ شام 5 بجے تک بھی روانہ نہ ہو سکی، جس پر مسافروں نے سخت احتجاج کیا۔ایئر سیال کی کراچی فلائٹ 10 بجے روانگی کے لیے شیڈول تھی لیکن وہ 11 بج کر 2 منٹ پر اڑان بھر سکی۔
ایئر بلیو کی شارجہ جانے والی شام 4 بجے کی فلائٹ اور کراچی کے لیے شام 5 بجے کی پرواز بھی تاحال تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی چار اور ایئر بلیو کی ایک فلائٹ منسوخ کر دی گئی، جس سے سینکڑوں مسافروں کو متبادل پروازوں کے انتظار میں گھنٹوں ایئرپورٹ پر رہنا پڑا۔ایئر بلیو انتظامیہ نے تاحال پروازوں میں تاخیر کی وجوہات پر کوئی مؤثر وضاحت پیش نہیں کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کے عملے نے معلومات فراہم کرنے میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں : آئی سی سی ورلڈ رینکنگ کے بعد ، پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا،پاکستان کی بیٹر بھی شامل

متعلقہ خبریں