اسلام آباد اے بی این نیوز ) اسلام آباد پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات شہریوں نے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں آسمان پر چمکتا ہوا چاند عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس موقع پر چاند زمین کے سب سے قریب فاصلے، یعنی تقریباً دو لاکھ چوبیس ہزار میل پر آ گیا تھا۔ اسی لیے اسے “سپر مون” کہا جاتا ہے، جو عام چاند سے تقریباً 6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
شہریوں نے رات بھر چاندنی سے نہائے آسمان کے مناظر کو اپنے موبائل فونز اور کیمروں میں قید کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی سپر مون کی تصاویر اور ویڈیوز کا سلسلہ جاری رہا۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال کا یہ سپر مون ایک منفرد مظہر ہے کیونکہ اگلا سپر مون اب کئی ماہ بعد نظر آئے گا۔ چاند کی یہ خوبصورتی صبح تک دیکھی جا سکتی تھی، اور صاف موسم نے اس دلکش منظر کو مزید حسین بنا دیا۔
مزید پڑھیں : آئی سی سی ورلڈ رینکنگ کے بعد ، پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا،پاکستان کی بیٹر بھی شامل