کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
ئو
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور اس کی قیمت 282 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ اس طرح روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار رہا۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ عالمی سطح پر ڈالر کے دباؤ اور مقامی طلب و رسد کے فرق کی وجہ سے ہے۔ تجارتی طبقے کے مطابق اگر زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے تو روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں : چار سالہ گوگی پنکی دور میں پاکستان نے بدترین حالات دیکھے،مریم نواز