اہم خبریں

عام تعطیل کا اعلان

مظفرآباد( اے بی این نیوز       ) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت نے 2005 کے مہلک ترین زلزلے کی 18 ویں برسی کی یاد میں کل 08 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سالانہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق 08 اکتوبر کو یوم استحکم و تجدید احد نو کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

یہ خطہ 8 اکتوبر کے زلزلے کی برسی کو پوری سنجیدگی، احترام اور عزم کے ساتھ قومی آفات سے آگاہی کے دن کے طور پر منانے کے لیے تیار ہے۔

خطے میں تاریخ کی سب سے بدترین ہلاکت خیز تباہی کے شہداء اور دیگر متاثرین کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے شیئر کیے گئے بیان میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے سانحہ میں عالمی برادری نے انسانی ہمدردی کے تحت زلزلے میں مثالی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں : صنم جاوید ا غوا

متعلقہ خبریں