اہم خبریں

ہمارے ڈاکٹرز کس ملک زیادہ اور کیوں جا رہے ہیں،وجہ سامنے آگئی ،جا نئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں ڈاکٹرز کی کمی اور ان کے بیرون ملک منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ “ہم پاکستان میں ڈاکٹرز پیدا نہیں کر رہے، اور اگر کوئی بنتا بھی ہے تو وہ پاکستان چھوڑ جاتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کی بڑی تعداد آئرلینڈ جا رہی ہے، جہاں انہیں 5 ہزار یورو تک تنخواہ دی جاتی ہے، جو یہاں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے ملک میں موجودہ طبی نظام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کے لیے ڈاکٹرز کی موجودہ تعداد ناکافی ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 22 ہزار ڈاکٹرز تیار ہو رہے ہیں۔ اس پر سینیٹر انوشہ رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ان 22 ہزار کو 44 ہزار کریں، یہ تعداد پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔”

اجلاس میں ملک میں صحت کے شعبے کی بہتری اور ڈاکٹرز کی بیرون ملک منتقلی کو روکنے کے لیے پالیسی اقدامات پر غور جاری ہے۔ کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ بہتر مراعات، تربیت، اور سہولیات فراہم کیے بغیر ڈاکٹرز کو ملک میں روکنا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں :پنشنرز حضرات کیلئے بریکنگ نیوز

متعلقہ خبریں