اہم خبریں

پنشنرز حضرات کیلئے بریکنگ نیوز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کریں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری خزانہ اور وزیر اطلاعات کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ مالی اور انتظامی معاملات پر مربوط حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ کمیٹی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)، ریڈیو پاکستان اور خبر رساں ادارے اے پی پی کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن سے متعلق مسائل کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کا مقصد ان اداروں کے پنشنرز کو درپیش تاخیر، بقایاجات اور مالی مشکلات کا حل تلاش کرنا ہے۔ متوقع ہے کہ کمیٹی جلد اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی، جن کی روشنی میں پالیسی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پنشنرز کی جانب سے طویل عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ان کے مالی حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، اور اس کمیٹی کی تشکیل کو اسی سلسلے کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان بشریٰ بی بی کے حوالے سے اہم خبر،عدالت نے بڑا حکم جاری کر یا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں