اہم خبریں

راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے

اسلام آباد (    اے بی این نیوز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو کہ مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کریں گے تاکہ یہ کام محفوظ طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ترجمان کے مطابق وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں سونے کے نرخ بلندی پر پہنچ گئے،جا نئے فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں