اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک دن پہلے ملک چھوڑنے کی پیشکش کی گئی تھی اور یہ آفر برطانوی سیکریٹری خارجہ کے ذریعے دی گئی تھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب محسن نقوی نے سوال کیا کہ عمران خان کو پیشکش کس نے دی تو جواب برطانوی سیکریٹری خارجہ سے لیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد صرف عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ نو مئی کے واقعات سمیت ہزاروں افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور عمران خان کو بھی جھوٹے کیسز میں الجھایا گیا تاہم ان کے مطابق سائفر عدت توشہ خانہ اور القادر جیسے مقدمات اب دوبارہ نہیں چلائے جا سکیں گے کیونکہ حقائق سب کے سامنے آ چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ میں انصاف پسند ججز موجود ہیں جو سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے علیمہ خان نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق رواں ہفتے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ متوقع ہے
جبکہ سولہ اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر کیس کی سماعت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو پچاس سال قید کی سزا بھی سنائی جائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ پہلے ہی بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں علیمہ خان نے ملکی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدترین بحران کے باعث لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں صنعتوں کے بند ہونے سے روزگار کے مواقع تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور عدالتیں بدعنوان عناصر کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں
مزید پڑھیں :فاسٹ بولر نسیم شاہ شدید تنقید کی زد میں،جا نئے وجوہات