اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد میں اسپیکر چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے احتجاج اور واک آؤٹ کو جاری رکھے گی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی تاہم وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی رانا ثنااللہ نے وضاحت کی کہ وزیراعظم کل وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر تفصیلی بات چیت کریں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں کر سکیں
مزید پڑھیں :سیلاب متاثرین کیلئے بری خبر،نیا حکم نامہ آگیا،جا نئے