چلاس ( اے بی این نیوز ) چلاس اور اس کے گردونواح میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بھٹو گاہ کے پہاڑی سلسلوں پر وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بابوسر ٹاپ پر اب تک ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب چلاس شہر اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ برفباری اور بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ سیاحوں کو محتاط سفر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ،مجسٹریٹ اغوا،عمارت کو آگ لگا دی