اہم خبریں

  پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار

اسلام آباد(انوار عباسی  )    پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے۔
جہازوں کے انجنز، اے پی یوز اور لینڈنگ گئیرز کی واپسی میں تاخیر۔ دستاویز کے مطابق
اثاثوں کی تاخیر سے واپسی سے 40 ارب سے زائد کا نقصان۔
2017 سے 2022 تک مرمت کے لیے بھیجے گئے 12 انجن تاحال واپس نہ آ سکے۔
2020 میں بیرون ملک بھیجے گئے 3 اے پی یوز بھی واپس نہ ہو سکے۔
2021 میں ارسال کیے گئے 3 لینڈنگ گئیرز کی واپسی میں بھی تاخیر۔
معاہدوں کی خلاف ورزی پر 5 انجنز کی مد میں 5.96 ارب کا فضول لیز رینٹل خرچ۔
پی آئی اے کی مالی مشکلات کا مؤقف آڈٹ حکام نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔
حکومتی یاد دہانیوں کے باوجود معاملہ حل کرنے کے لیے اجلاس طلب نہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں :ن لیگ چاہتی ہے ملک میں پارلیمانی نظام نہ چلے،پیپلز پارٹی

متعلقہ خبریں