لاہور (اے بی این نیوز ) واپڈا نے 44ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجا لیاپاکستان واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے میں آرمی کو شکست دے دیلاہور میں پنجاب اسٹیڈیم کے میدان میں کبڈی کے دنگل کا شاندار فائنل کھیلا گیا، جہاں پاکستان واپڈا کی ٹیم نے پاکستان آرمی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر 44ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل پر زبردست داد دی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔
تقریب میں سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کبڈی پاکستان کی ثقافتی پہچان ہے، اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان اس کھیل میں دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے۔فیڈریشن کے مطابق نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں ملک بھر کے 12 محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایونٹ کے دوران دلچسپ اور جاندار مقابلے دیکھنے کو ملے جنہوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم اور وزیر دفاع کے خلاف وارنٹ جاری کر کےمثال قائم کی گئی،خورشید قصوری
