اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تازہ سرویلینس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی ٹیموں نے مجموعی طور پر 34 ہزار 447 مقامات پر انسپیکشن مکمل کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 29 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 16 دیہی اور 13 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت 2 ہزار 111 مقامات پر فوگنگ اور 1 ہزار 132 گھروں میں اسپرے کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور انسدادِ ڈینگی مہم میں ضلعی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ترجمان کے مطابق لاروا تلفی اور انسپیکشن کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ ڈینگی وائرس کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سمندری طوفان شکتی ،کراچی سے چند سوکلومیٹر کے فا صلے پر،الرٹ جاری