اہم خبریں

آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران بارش ہونے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو سے چار گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق دیر، سوات، بونیر اور کوہستان میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے، جبکہ شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بری کوہ، باجوڑ، کزئی اور پارا چنار کے علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، خیبر، کوہاٹ اور کرک کے علاوہ بنوں، لکی مروت اور وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں