اہم خبریں

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے جا نئے کتنے رنز کاہدف دیا

کولمبو (اے بی این نیوز       )ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ہرلین دیول نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 46 رنز اسکور کیے، جب کہ پرتیکا راول نے 31، جمائما روڈریگز نے 32 اور دیپتی شرما نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

رچا گھوش نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر 35 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعہ مستحکم کیا۔پاکستان کی باولنگ لائن نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ڈیانا بیگ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جب کہ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اب پاکستان ویمن ٹیم کو 248 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا تاکہ ورلڈکپ میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا سکے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں اب پاکستانی بیٹنگ لائن پر مرکوز ہیں کہ وہ اس چیلنج کو کس طرح نبھاتی ہے۔
مزید پڑھیں :کرنسی سے صفر ختم کرنے کی منظوری

متعلقہ خبریں