اہم خبریں

کرکٹ میچ،بھارتی کھلاڑیوں پر مچھروں کی یلغار

کولمبو (اے بی این نیوز       ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب میدان میں مچھروں کی بہتات کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑ گیا۔ بھارتی ٹیم جب 34 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا چکی تھی، اس وقت کھلاڑیوں کو بار بار مچھروں سے بچنے کے لیے کھیل روکنا پڑا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو مچھر بھگانے کے اسپرے استعمال کرتے اور میدان سے باہر جانے کی درخواست کرتے دیکھا گیا۔ امپائرز نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے بعد میچ کو عارضی طور پر روک دیا تاکہ میدان میں اسپرے کیا جا سکے۔

جہاں صارفین نے اسے “مچھر ڈربی” کا نام دے دیا۔ موسم کی نمی اور حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس نے کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق میچ اسپرے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا، تاہم کھلاڑیوں کو مسلسل مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کرتے رہنا پڑا۔ ماہرین نے کہا کہ کولمبو کے ساحلی علاقوں میں شام کے اوقات میں مچھر زیادہ فعال ہوتے ہیں، اسی وجہ سے کھیل متاثر ہوا۔
مزید پڑھیں :بلاول نے حکومت کی جڑیں کمزور کیں،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں