اہم خبریں

زیرو لائن عبور کرنے پر بھارتی فورسز نے8 بکریوں کو ہلاک،54 کی ٹانگیں کاٹ ڈالیں

تھرپارکر(اے بی این نیوز)بھارتی فورسزنے زیر ولائن عبورکرنے پر 8 بکریوں کو ہلاک،جبکہ 54 کی ٹانگیں کاٹ دیں۔سکیورٹی حکام کےمطابق تھرپارکرمیں بھارتی بارڈرکی طرف ممنوعہ رینج میں جانےوالی ہلاک وزخمی بکریوں کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،سکیورٹی حکام کاکہنا ہےکہ بھارتی فورسزنے زیرولائن عبورکرنےوالی بکریوں پر فائرنگ کردی۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق بھارتی فورسز نے 8 بکریوں کو ہلاک اور 54کی ٹانگیں کاٹ دیں، 43 زخمی بکریاں مالکان نےعمرکوٹ میں قصائیوں کو فروخت کر دیں،گاؤں میں11زخمی بکریوں کاعلاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

محکمہ لائیواسٹاک کی ٹیم نے زخمی بکریوں کا علاج کیا،علاقہ مکینوں نے بھارتی فورسز کے رویے پر شدید احتجاج کیا، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانوروں پر فائرنگ بلاجوازتھی۔واقعہ ہفتے کی شام تحصیل ڈاہلی کے گاؤں سنورانی میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: منگلہ ڈیم کے قریب زمین سرک گئی ،کئی مکانات دھنس گئے

متعلقہ خبریں