کراچی ( اے بی این نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے یہ اعلان لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز اس بات کے بعد سامنے آیا ہے کہ قومی ایئرلائن رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کردے گی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پی آئی اے کو برٹش سول ایوی ایشن اتھارٹی سے غیر ملکی ایئر کرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری لینا پڑتی ہے، تاہم اس وقت کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔
پی آئی اے نے اپنی ’تاریخی واپسی‘ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کرتے ہوئے لکھا کہ انتظار ختم ہوگیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فخر سے مانچسٹر اور اسلام آباد کو دوبارہ جوڑ رہی ہے اور پیاروں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی پاک بھارت ویمنز میچ میں تنازعات سے بچنے کے لیے حکمت عملی تیار