دہلی(اے بی این نیوز )بھارتی ایئر چیف کا پاکستانی طیاروں کو مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ۔ حق کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت ابھی تک جھنجوڑ رہا ہے اور صدمے کی حالت میں ہے۔
بھارتی ائیر چیف نے ایک بار پھر حقیقت سے منہ موڑتے ہوئے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے F-16 اور JF-17 طیارے مار گرائے گئے، حالانکہ اس آپریشن کے دوران یہ طیارے استعمال نہیں ہوئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جب بھارتی ایئر چیف سے پوچھا گیا کہ پاکستانی حملے میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا تو وہ خاموش ہوگئے۔صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے صرف اتنا کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں دیں گے، یہ نہ بتایا جائے کہ بھارت کو کتنا نقصان پہنچا۔ اس جواب نے بھارتی دعوؤں کی قلعی مزید کھول دی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کارروائی میں بھارت کے 7 جنگی طیارے تباہ ہوئے جن میں جدید ترین رافیل اور مگ 29 شامل ہیں۔ ان کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بین الاقوامی میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
ایک تلخ جنگ کے بعد بھارت نے سر کریک کے تنازعے سے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارتی میڈیا کی نفرت انگیز مہم،ثنا میر نے کر دیئے سب کے منہ بند،جا نئے کیسا منہ توڑ جواب دیا