اہم خبریں

سیاسی عدم استحکام کی شکار حکومتیں بیرونی طاقتوں کے سامنے زیادہ جھکنے پر مجبور ہوتی ہیں، محمد زبیر

اسلام آباد(اے بی این نیوز        ) سینئر سیاستدان محمد زبیر نے اے بی این کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام دہائیوں سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے آ رہے ہیں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں۔

ان کے مطابق، پاکستانی عوام کی فلسطین سے وابستگی محض جذباتی نہیں بلکہ قومی شعور اور نظریاتی بنیاد کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر فلسطین کی حمایت کی ہے، لیکن اب عوام چاہتے ہیں کہ حکومت واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کرے۔ “پاکستانی نوجوان، طلبا، علما اور سول سوسائٹی سب فلسطین کے حق میں سرگرم ہیں،” محمد زبیر نے کہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی قربانیوں کو پاکستان میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور یہ تعلق سات دہائیوں پر محیط ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

“فلسطین کی آزادی پاکستانی عوام کا دیرینہ خواب ہے اور عوام اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں،” محمد زبیر نے حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جلد بازی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ “امریکا کے کہنے پر کسی منصوبے کو سب سے پہلے قبول کرنا قومی مفاد میں نہیں،” انہوں نے کہا۔

ان کے مطابق، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بار بار پہل کرنے کی روش عالمی سطح پر نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی دباؤ کے باعث ہی حکومت کو اپنے موقف پر نظرثانی کرنا پڑی اور وزیر خارجہ نے خود اعتراف کیا کہ چند نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ “سیاسی عدم استحکام کی شکار حکومتیں بیرونی طاقتوں کے سامنے زیادہ جھکنے پر مجبور ہوتی ہیں۔محمد زبیر نے زور دیا کہ پاکستان کے فیصلہ سازوں کو خارجہ پالیسی میں عوامی جذبات، تاریخی وابستگی اور اصولی مؤقف کو ترجیح دینی چاہیے۔ “فلسطین کا مسئلہ پاکستان کے لیے صرف خارجہ پالیسی کا معاملہ نہیں بلکہ قومی غیرت کا مسئلہ ہے
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے قیامت توڑنے کی دھمکی دیدی،جا نئے کس کو اتنا بڑا الٹی میٹم دیا

متعلقہ خبریں