اہم خبریں

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس،تتر بتر،کسی رکن سے شرکت ہی نہیں کی،مزید اہم انکشافات

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف کا طویل وقفے کے بعد ہونے والا کور کمیٹی اجلاس ارکان کی عدم دلچسپی کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کئی ہفتوں بعد اجلاس بلایا گیا جس کے لیے کوآرڈینیٹر نے واٹس ایپ گروپ میں آن لائن لنک شیئر کیا۔ اجلاس میں بطور سربراہ بیرسٹر گوہر نے کچھ دیر کے لیے لنک جوائن کیا تاہم ان کے علاوہ کسی رکن نے شرکت نہیں کی، جس کے بعد بیرسٹر گوہر بھی اجلاس سے نکل گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے کل 75 ارکان ہیں جن میں سیاسی، پارلیمانی اور قانونی ٹیم کے اہم رہنما شامل ہیں۔ تاہم اس اجلاس میں کسی واضح ایجنڈے کی کمی نے ارکان کو مایوس کیا اور یہی وجہ بنی کہ کسی نے شرکت کی زحمت نہیں کی۔ کئی اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ اتنے طویل عرصے بعد بغیر ایجنڈے کے اجلاس بلانا سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ ان اجلاسوں میں اکثر صرف غیر سنجیدہ گفتگو ہی ہوتی ہے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ قیادت کی عدم دستیابی اور دلچسپی نہ لینے کے باعث کور کمیٹی کے اجلاس اپنی افادیت کھو بیٹھے ہیں، اور اراکین بھی آہستہ آہستہ ان سے لاتعلق ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ صورتحال پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات اور تنظیمی کمزوری کو مزید نمایاں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں :اکشے کمار کا بیٹی بارے انکشاف

متعلقہ خبریں